Mar 22, 2021 04:11 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government has decided to turn Charna Island into a marine park
اسلام
آباد، وفاقی حکومت نے چرنا جزیرے کو سمندری پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا،
ملک امین اسلم نے چرنا جزیرہ میں کورل ریفز کو بلیچنگ سے بچانے کا حکم دے
دیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے چرنا جزیرے میں کورل ریفز کو بلیچنگ سے بچانے کا حکم دے دیا۔
امین
اسلم نے چرنا جزیرے کا دورہ کرکے غوطہ خوری کی اور سمندر کی تہہ کاجائزہ
لیا۔ وہ حفاظتی کٹ پہن کرسمندر میں اتر گئے اور غوطہ خوری کرتے سمندر کی
تہہ میں کورل چٹانوں کے پاس پہنچ گئے جہاں انہوں نے گہرے پانی میں چٹانوں
پر مونگے اور مرجان کے رنگوں کا مشاہدہ کیا کہ بلیچنگ سے کورل چٹانوں کی
کیا تباہی ہوئی؟۔
ملک امین اسلم نے چٹانوں کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں جس کی رپورٹ وہ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
وفاقی
حکومت چار کلومیٹر ساحلی پٹی چرنا کو دوسرا سمندری پارک بنائے گی۔ چرنا
سمندر پارک بننے سے علاقے میں ایکو سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ وفاق کے اس
بروقت اقدام سے قیمتی قدرتی اثاثہ بچ سکے گا۔