Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 22, 2021 06:31 pm views : 215

Location : Domestic Place

Islamabad- Coronavirus: NCOC decides to further tighten restrictions
  • Urdu

اسلام آباد، حکومت نے کورونا کی تیسری لہر شدت کی وجہ سے تجارتی مراکز ہفتے میں دو روز اور رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کی مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کردی گئیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی، جب کہ تمام چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، این سی او سی اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے متفقہ طور پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ 8 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پہلے سے نافذ پابندیوں پر ہی عملدرآمد جاری رکھا جائےگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی  8 فیصد سے زائد مثبت شرح والے اضلاع اور شہروں میں ایمرجنسی کے علاوہ نقل و حرکت پر سخت پابندی ہوگی، ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں ہر قسم کی ان ڈور ڈائننگ پر پابندی اور ہفتے میں دو روز تجاری سرگرمیاں بند اور دیگر دنوں میں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، دو روز تعطیل کا فیصلہ وفاق اور صوبے خود کریں گے۔
این سی او سی کے مطابق مذہبی و سیاسی اجتماعات پر مکمل جب کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے ان ڈور انعقاد پر پابندی ہوگی، کھیلوں اور سماجی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، تفریحی پارک مکمل طور پر بند رہیں گے، جب کہ واکنگ اور جاگنگ ٹریکس ایس او پیز کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  یہ پالیسی 11 اپریل تک نافذ العمل رہے گی اور 7 اپریل کو این سی او سی میں جائزہ لیا جائے گا کہ ان پابندیوں پر اطلاق جاری رہے گا یا ان میں نرمی کی جائے گی، جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 24 مارچ کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved