Mar 23, 2021 12:45 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 72 Pakistanis, infects 3,270 in one day
کراچی، کورونا سے اموات کا سلسلہ مزید بڑھ گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس نے باہتر افراد کو موت کی نیند سلادیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 969، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 464، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 519، بلوچستان میں 19 ہزار 347، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974، اسلام آباد میں 52 ہزار 676 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 792 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 57 ہزار 233 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 742 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 271 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 485 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 935 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 39، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 338 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔