Mar 23, 2021 12:49 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- Nation celebrated 81st Pakistan Day today
اسلام آباد، ملک بھر میں یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا
ملک بھر میں قومی وملّی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر میں عام تعطیل رہی جبکہ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
تئیس مارچ کو 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔
اس موقع پر نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی گئیں۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے، یوم پاکستان کے دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز سے خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے گئے جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہورمیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پُروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ اسلام آباد اور راول پنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے روایتی پریڈ کو 2 روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔ مسلح افواج کی پریڈ مقررہ وقت پر شکرپڑیاں میں ہوگی۔