Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 23, 2021 12:51 pm views : 217

Location : different Areas

Islamabad- Rain in Lahore, other parts of county turns weather cold
  • Urdu

اسلام آباد، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری، انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ بارش کے باعث ندی نالوں کے کنارے رہنے والی شہری احتیاط کریں

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے جہاں جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے وہیں ناصرف بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے بلکہ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
پنجاب میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات،راولپنڈی، گوجرہ، ساہیوال، بورے والا، عارف والا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بند بوسن، لودھراں اور دیگر علکاقوں میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں بارش سے قبل چلنے والی طوفانی ہواؤں نے کچے گھروں کی چھتیں، سائن بورڈز اور ہورڈنگز اڑا دیں، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ژالہ باری نے گندم سمیت دیگر اجناس کی فصلوں اور آم کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
اسلام آباد اور جڑواں شہر راوالپنڈی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ہے علاقوں میں ہونے والی بارس کے باعث سیکڑوں فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں، ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے 299 فیڈر ٹرپ ہو گئے، پشاور سرکل کے74، خیبر سرکل کے 72، بنوں سرکل کے60 ، مردان سرکل 18، صوابی سرکل 20، ہزارہ 1 کے 19، ہزارہ 2 کے 15 اور سوات سرکل کے 21 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں 3 دن سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پراب تک 9 انچ برف پڑ چکی ہے، شدید بارش اور برفباری کے باعث وادی لیپا کا مظفر آباد ست زمینی رابطہ معطل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا، اس لئے ندی نالوں کے کنارے رہنے والی شہری احتیاط کریں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved