Mar 23, 2021 02:50 pm
views : 225
Location : Jinnah International Airport
FIA officer suspended for harassing girl at Karachi airport
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دوشیزہ کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل کردیا گیا
کراچی کے قائد اعظم جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی دوشیزہ کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی ایئر پورٹ پر ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر سنجے نے دوشیزہ سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔
بعد ازاں معاملے کا علم ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔