Mar 23, 2021 03:40 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- PIA officer Dawood Puta's global acceptance
اسلام آباد، دوران پرواز بچے کو سینے سے لگاکر چپ کرانے والے پی آئی اے افسر کی عالمی سطح پر پذیرائی، یو این ویمنز کی جانب سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) کو اقوام متحدہ ویمنز ونگ کی جانب سے اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔ پی آئی اے افسر داؤد پوتہ نے گزشتہ ماہ دوران پروز روتے ہوئے شیرخوار بچے کو سینے سے لگاکر ماں کی طرح چپ کرایا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد جہاں پی آئی اے افسر نے ہر پاکستانی کا دل جیتا وہیں عالمی ادارہ بھی ان کی کاوش کا معترف ٹھہرا۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ توحید داؤد پوتہ کو یو این وویمن کی جانب سے ایک اعزاز سے نواز گیا ہے ۔توحید داؤد پوتہ کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ویڈیو میں توحید داؤد پوتہ کو یواین وویمن پاکستان کی خاتون ممبر کی جانب سے ایوارڈ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹ کے مطابق توحید داؤد پوتہ کو خواتین کا احساس ،صنف سے ہمدردری، عزت اور ان کے خیال کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ توحید داؤد پوتہ کی روتے بچے کو سینے سے لگاکر چپ کراتی تصاویر پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ہمراہ شیئر کی تھی۔