Mar 23, 2021 04:11 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Lahore- NAB office declared red zone for 2 days
لاہور، مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے نیب آفس ریڈ زون قرار دے کر دو روز کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی گئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی چھبیس مارچ کو نیب پیشی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز، پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کوررونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔
خیال رہے نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی، جس میں نیب کو ریڈ زون قرار دینے، رینجر اور پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔