Mar 24, 2021 01:45 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- Educational institutions in nine Punjab districts to remain closed till April 11
اسلام
آباد، کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان کے بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے
گیارہ اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے
والے اسکول سیل کردیئے جائیں گے
وفاقی
وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کیسز کے اضافے کے پیش نظر
ملک بھر کے بعض اضلاع میں گیارہ اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
کرلیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت
بلتستان میں کورونا کی شدت کم ہے، لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں
کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے، خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا
کاپھیلاؤ ہے لہذا 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند
رہیں گے۔ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں
کریں گی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیئے جائیں گے۔
وفاقی
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر گزشتہ برس نویں ، دسویں ،
گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوئے تھے تاہم اس بارایسا نہیں
ہوگا۔ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔
کیمبرج نظام تعلیم کے امتحانات جلد شروع ہورہے ہیں، صورتحال کا جائزہ
لینے کے لئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
پریس کانفرنس سے قبل این سی
او سی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزرائے تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ حکام شریک
ہوئے، اجلاس کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند
رکھنے کی تجویز دی گئی۔ این سی او سی نے پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی
ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔