Mar 24, 2021 02:30 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- PDM leaders agreed to resolve their differences amicably
اسلام آباد، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے سے بچانے کیلئے کوشش تیز کردی گئیں، مولانا فضل الرحمٰن کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ قائم، اختلافات کو باہمی طور پر حل کرنے پر اتفاق ہوگیا
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھرنے سے بچانے کیلئے اکابرین نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا گیا جس میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، فیصلے کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے۔امید ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔
دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا اور پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد دونوں جماعتوں نے اپنے کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے روک دیا۔