Mar 24, 2021 03:21 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- Bilawal's first Imam Fazal ur Rehman is now Sirajul Haq, Fawad Chaudhry
اسلام آباد، بلاول نے اپنا امام بدل لیا، پہلے مولانا فضل الرحمان تھے اب سراج الحق ہیں، فواد چوہدری کہتے ہیں خوشی ہے مریم نواز نے قانونی راستہ اختیار کیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیاں اپنے ملکوں کی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں،حکومت کا عوام کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ ہے، جو لوگ اس کی قیمت ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ویکسین خرید کر لگوالیں،میری ذاتی رائے تھی کہ حکومت ویکسین کی قیمت مقرر نہ کرے، کابینہ میں ویکسین کی قیمت میں ردوبدل کی باتیں چل رہی ہیں لیکن فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم پارلیمنٹ کا ناکام بنانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں جھگڑا چل رہا ہے، ایک پارٹی پنجاب کے 8 اضلاع اوردوسری سندھ کے 8 اضلاع تک محدود ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست نابالغ ہے، مسلم لیگ (ن) کو بچکانہ سیاست کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن اصلاحات پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے اقدامات کیے ہیں، کل الیکشن اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نہیں آئی، پہلے اپوزیشن نے کہا حکومت کچھ نہیں کررہی ، اب ان کا تعاون چاہیے، اپوزیشن سنجیدگی دکھائے اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی بندش کا مسئلہ ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے ہے،بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہے، ہمارے پاس 10 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ ہے۔