Mar 24, 2021 03:46 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- Fazal ur Rehman's politics hanging in the air, says Sheikh Rashid
اسلام آباد، ن لیگ اور پی پی کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہے، ہم سے نہیں، شیخ رشید احمد کہتے ہیں پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے چھبیس مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے، دیکھتے ہیں کتنےلاکھ لےکر آتے ہیں، یہ اپوزیشن عمران خان کیلئے اللہ کی طرف سے بہتری کے راستے بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کا خاندان سیلیکٹڈ یا لاڑکانہ کا خاندان سیلیکٹیڈ ہے، یہ لاہور میں ہی پاور شو اور لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں، پنجاب کا امن و امان کا مسئلہ ہے انہوں نے رینجرز مانگی ہم نے منظوری دے دی۔حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کو ڈھال نہیں بناتا بلکہ عوام کی ڈھال بنتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے خود تو ضمانت کروا لی ہے ، یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں، حقیقی سیاستدان عوام کے لیے چھاتی نکالتا ہے انہیں استعمال نہیں کرتا، یہ چھبیس تاریخ کو اپنے ہی اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم یاد رکھے کہ اسلام آباد کراچی لاہور ریڈ الرٹ بھی ہے ، روز شہباز شریف اور حمزہ تاریخ پر جاتے ہیں انہیں کال نہیں دی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے نیب مقدمات بنے وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے، براڈ شیٹ کے متعلق ترجمان ہی بتا سکتا ہے،میں وزارت داخلہ دیکھتا ہوں، سوئس اکاؤنٹس آج نہیں تو کل کھل جائیں گے، یہ لوگوں کو کہتے ہیں پہنچو اور خود حفاظتی ضمانت کروالیتے ہیں۔