Mar 24, 2021 04:47 pm
views : 215
Location : National Stadium
Karachi- Karachi zonal trials that are currently underway at National Stadium, says Basit Ali
کراچی،
انڈر نائنٹین ٹرائلز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہیں، باسط علی کہتے ہیں
اوپن ٹرائلز سے منفرد صلاحیتوں کے مالک کرکٹرز سامنے آئیں گے
سندھ
کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت کراچی زون ون کے انڈر نائنٹین ٹرائلز نیشنل
اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہیں۔ نوجوان کھلاڑی سخت محنت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
اس
حوالے سے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے
ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ ان ٹرائلز کی صورت میں ہمیں
اچھا ٹیلنٹ نظر آئے گا۔
باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ اوپن ٹرائلز سے
منفرد صلاحیتوں کے مالک کرکٹرز سامنے آتے ہیں،یہ کھلاڑی جلد سندھ کرکٹ
ایسوسی ایشن کی نمائندگی اہلیت رکھنے کے اہل ہوں گے۔
باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ پی سی کی ہدایات کے مطابق ٹیلنٹ کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔