Mar 25, 2021 01:01 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Customs foils drug smuggling attempt worth crores of rupees
کراچی،پاکستان کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان کے پیٹ سے منشیات سے بھرے کیپسول کی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی
نائیجیریا سے آنے والی کوکین کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور کسٹم حکام نے دو نائجیرین مسافروں کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسولوں کی بڑی مقدار برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران نائیجیریا سے آنے والے دو مسافروں کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسولوں کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے بتایا کہ دونوں مسافر نائجیریا سے براستہ قطر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تھے، دونوں مسافروں کے پیٹ سے کوکین کے بھرے کیپسول بر آمد ہوئے، برآمد شدہ دو کلو چار سو گرام وزن کے حامل کوکین کی مالیت پانچ کروڑ روپے ہے۔