Mar 25, 2021 01:05 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan passes grim milestone of 14,000 deaths by COVID-19
کراچی، کورونا کا ایک اور ہلاکت خیز دن، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء سے مزید تریسٹھ زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار نو سو چھیالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں دو لاکھ پانچ ہزار تین سو چودہ، سندھ میں دو لاکھ تریسٹھ ہزار آٹھ سو پندرہ، خیبر پختونخوا میں اکیاسی ہزار سات سو ستاسی، بلوچستان میں انیس ہزار تین سو پچانوے، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو ستتر، اسلام آباد میں تریپن ہزار چھ سو چوراسی جبکہ آزاد کشمیر میں بارہ ہزار سولہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ننانوے لاکھ چونتیس ہزار تین سو تہتر افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑتیس ہزار آٹھ سو اٹھاون نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اٹھاسی ہزار نو سو پچھتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار پانچ سو ستاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں چھ ہزار ننانوے، سندھ میں چار ہزار چار سو بیاسی، خیبر پختونخوا میں دو ہزار دو سو چھیالیس ، اسلام آباد میں پانچ سو چون، بلوچستان میں دو سو پانچ، گلگت بلتستان میں ایک سو تین اور آزاد کشمیر میں تین سو انتالیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔