Mar 25, 2021 01:06 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Islamabad- IMF approves $500 million loan disbursement for Pakistan
اسلام آباد، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر شرائط پوری ہونے کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پچاس کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی
انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) بورڈ نے چھ ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کے چار زیرالتوا جائزوں اور تقریباً پچاس کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باوجود کچھ سخت سیاسی فیصلے کیے ہیں، پیشگی شرائط کے طور پر ان اقدامات میںمیں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، ایک سو چالیس ارب روپے کے ٹیکس لگانے اور اسٹیٹ بینک کو بے مثال خودمختاری دینے پر اتفاق کرنا بھی شامل تھا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹاف کی سطح کے معاہدے کی توثیق کردی جو حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے مابین گذشتہ ماہ طے پایا تھا۔ بورڈ کی منظوری سے 50کروڑ ڈالر قرض کی تیسری قسط جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ کل 6 ارب ڈالر میں سے آئی ایم ایف پہلے ہی دو قسطوں میں 1.45 ارب ڈالر دے چکا ہے۔
آئی ایم ایف کے نوبحال شدہ پروگرام کو ٹریک پر رکھنا بہت مشکل ہوگا، خاص طور پر 700 ارب روپے سے زیادہ کے بھاری ٹیکس لگانے اور آئندہ بجٹ میں اخراجات میں کٹوتی مشکل اہداف ہیں۔
پاکستان کی معیشت کورونا کے اثرات سے بتدریج بحال ہونا شروع ہوئی تھی تاہم اب مہلک وباء کی تیسری لہر سے دوبارہ متاثر ہورہی ہے۔ مرکزی بینک نے گذشتہ ہفتے نظر ثانی کرتے ہوئے مالی سال کیلوے3 فیصد تک شرح نمو کی پیش گوئی کی تھی، اس پروگرام کی بحالی سے بیرونی قرضوں کی پائپ لائنیں پاکستان کیلئے کھلیں رہیں گی۔