Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 25, 2021 02:30 pm views : 212

Location : Skarparyaan

Islamabad- Military might displayed at Pakistan Day Parade
  • Urdu

اسلام آباد، یوم پاکستان کی فوجی پریڈ کا شاندار انعقاد،پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسزکے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا

یوم پاکستان کے سلسلے میں فوجی پریڈ اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
یوم پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسزکے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، لڑاکا طیاروں نے فضاء میں کرتب دکھائے اور ناظرین پر سحر طاری کردیا۔ پاک فضائیہ نے اپنی مہارت سے ثابت کردیا کہ پاکستانی شاہین کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے برادر ملک ترکی سے آئے سولو ایروبیٹکس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سولو ترک نے اپنی جنگی مہارت کے جوہر دکھائے۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں کنگ آف بیٹل آرمڈ کور میں شامل ٹینکوں، توپ خانوں، ریڈار کنٹرول اور ایئر ڈیفنس کے دستوں کا شاندار دبدبہ بھی دیکھنے میں آیا۔ جدید میزائل ٹیکنالوجی بابر کروز، نصر، غزنوی اور شاہین میزائلوں نے دشمن کے دل دہلادیے۔ پریڈ میں شاندار ڈرون طیارے شاہپر ٹو اور مسلسل کئی گھنٹے پرواز کی صلاحیت رکھنے والے البراق کی نمائش بھی کی گئی۔
پریڈ دیکھنے والوں میں حکومتی و عسکری شخصیات، غیر ملکی سفارت کار اور عام شہری شامل تھے جبکہ چاروں صوبوں، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر کے وفود نے شرکت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ پاکستانی قوم اپنے اوپر کسی بھی حملے سے نمٹنا جانتی ہے۔ پریڈ میں قومی جذبہ اور یکجہتی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ایس ایس جی کے کمانڈوز نے اللہ ہو کے نعرے لگاتے ہوئے ناظرین پر سحر طاری کردیا۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کا خیال رکھا گیا۔
اس موقع پر صڈر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دشمن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خطے میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved