Mar 25, 2021 02:48 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Lahore- NAB being used as a weapon against opposition, PDM Leaders
لاہور، سلطنت عمرانیہ کے پاؤں اکھڑ چکے، الٹی گنی شروع ہوگئی، پی ڈی ایم رہنماء کہتے ہیں مریم کے ساتھ پی پی کارکنان بھی ہوں گے، حکومت نے کوئی حرکت کی تو وہ وہ خود ذمہ دار ہوگی
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں نے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک مرتبہ پھر اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔ جدوجہد میں رکاوٹیں اٹکانے سے باز رہنے کیلئے متنبہ کردیا گیا۔
پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب جو کچھ کر رہا ہے یہ احتساب نہیں، ایک قانون سب پر لاگو ہونا چاہیئے، جس کےہم حق میں ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی جائیں گے، اگر روکا گیا تو ذمےداری ان پرعائد ہو گی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کر دیئے ہیں۔
لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا کہ کل مریم نوازکی نیب پیشی پرخوف میں مبتلاہوکرحکومت نےکوئی حرکت کی توذمہ دارہونگے، مریم نواز کیخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے۔ کرائے کے ترجمان کہتے ہیں پی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں۔ اب حکومتی ارکان کو پتہ چل گیا کہ پی ڈی ایم کی کیا اہمیت ہے، حکومت نیب کواستعمال کررہی ہے۔
رہنما جے یو آئی (ف) عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے، ہم احتساب چاہتےہیں،لیکن جب احتساب کرناہےتوآٹاچینی چوراورمالم جبہ نظرنہیں آتا،یک طرفہ احتساب کوہم جوتےکی نوک پررکھتےہیں۔ڈھائی سال سےاپوزیشن پرالزامات لگاکرصرف انکااحتساب ہورہاہے۔جس کسی نے ملک وقوم کونقصان پہنچایااسکےخلاف بھرپورایکشن ہوناچاہیے۔