Mar 25, 2021 03:16 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistani actress Ashna Shah appointed as the ambassador of World Environment Organization
کراچی، پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ماحولیات پرآگاہی کیلئے عالمی ادارے کی سفیرمقررکردی گئی
پاکستان کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ ماحولیاتی آگاہی کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفیر مقررہوگئیں۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق پاکستان کو لاحق ماحولیاتی مشکلات سے نکالنے کیلئے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شامل ہوگئیں،اشنا شاہ پاکستان میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔
اشنا شاہ کے مطابق سمندر میں پلاسٹک،درختوں کی کٹائی،اور غیر قانونی شکار کو روکنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ سمندر میں پلاسٹک پھینکنے سے آبی حیات کو خطرہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرشخص کو آب و ہوا میں بدلاؤ کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کا عہد کرنا ہوگا۔ماحول کے بارے میں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نایاب جنگلی حیات سے مالامال ہے۔ چیتے، دریائے سندھ کی ڈالفن کی مختلف اقسام ہماری ملک میں پائی جاتی ہیں۔