Mar 25, 2021 04:00 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Lahore- Sharjeel Khan's decision to join the squad was a joint one, says Head Coach Misbah-ul-Haq
لاہور، یہ تاثر درست نہیں کہ شرجیل ہماری مرضی کے بغیر ٹیم میں آئے، مصباح الحق کہتے ہیں شرجیل خان کی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ مشترکہ تھا
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسیمن شرجیل خان کی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ سب نے مل جل کر کیا۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ شرجیل ہماری مرضی کے بغیر ٹیم میں آئے، سب نے مل بیٹھ کر ان کے بارے میں پلان بنایا کہ بیٹنگ اور فٹنس پر کس طرح کام کرنا ہے، پاکستان کی ٹیم اور شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ مشترکہ ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے کوئی سمجھوتا نہیں کیا، ہر پلیئر کے فٹنس کے معیار پر نظر ہے، شرجیل کی فٹنس بھی جلد بہتری کی جانب جائے گی۔
شرجیل خان کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے سوال پر ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ یا تو یہ قانون بنادیں کہ فکسنگ میں سزا یافتہ کبھی نہیں کھیلے گا تو نہیں کھلائیں گے۔