Mar 26, 2021 01:56 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan Team departs for Johannesburg on a chartered flight, 21 players and 13 officials
لاہور، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی پرواز قومی ٹیم کو لیکر جنوبی افریقا روانہ ہوگئی
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز لے کر جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے جنوبی افریقا کیلئے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی ہے، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لاہور سے قومی کرکٹ ٹیم کو لیکر جوہانسبرگ کیلئے روانہ ہوا جو گیارہ گھنٹے کی مسافت کے بعد جنوبی افریقا پہنچے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پہلا پاکستانی پرچم بردار جہاز ہوگا جو جنوبی افریقا کی سرزمین پر اترے گا جب کہ ستائیس مارچ کو جوہانسبرگ سے اسی طیارے میں پاکستانی لاہور پہنچیں گے۔