Mar 26, 2021 03:25 pm
views : 218
Location : Senate of Pakistan
Islamabad- Yousaf Raza Gillani appointed as Leader of Opposition in Senate
اسلام آباد، سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن مقرر کردیئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرائی۔ شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگر رہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔
یوسف گیلانی نے تیس ارکان کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی جن میں پیپلزپارٹی کے اکیس، اے این پی کے دو، جماعت اسلامی کا ایک، فاٹا کے دو، دلاور خان کے آزاد گروپ کے چار ممبران شامل تھے۔
خیال رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں جبکہ کچھ روزقبل مریم نوازنے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوچکا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا۔
دوسری طرف مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، پیپلزپارٹی کیلئے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نےاعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، ستائیس سینیٹرز ان کی حمایت کرچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بےوفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کرے گا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔