Mar 26, 2021 03:35 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Karachi- PPP cancels Rawalpindi rally due to coronavirus outbreak
کراچی، کورونا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا،محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کے فیصلہ کرلیا۔محکمہ صحت سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا تھا کہ راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔
بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے آگاہ کیا کہ راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ سترہ فیصد جبکہ سندھ میں یہ پھیلاؤ دو فیصد ہے، اگر راولپنڈی میں چار اپریل کو جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا بہتر ہوگا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے جلسہ منسوخ کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی لاڑکانہ میں محدود انداز میں منائی جائے گی۔ چار اپریل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پی ڈی ایم سمیت ملکی سیاست پر مشاورت ہوگی۔