Mar 26, 2021 04:30 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- A unique claim of the IT Minister Sindh
کراچی، سندھ حکومت سرچ انجن گوگل کی مدد کررہی ہے، صوبائی وزیر کا انوکھا دعویٰ سامنے آگیا
سندھ کے وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نواب تیمور تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ سرچ انجن گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بناکر دیئے ہیں۔ صوبائی وزیر کے اس عجیب دعوے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
گوگل کی مدد بھی سندھ حکومت کررہی ہے یہ عجیب دعویٰ سندھ کے جیالے وزیر تیمور تالپور کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا۔
صوبائی وزیر کے اس عجیب دعوے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے سندھ اسمبلی اجلاس میں یہ حیران کن دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بنایا ہے۔
تیمور تالپور نے کہا کہ گوگل بھی سندھ حکومت کےبنائے گئے سسٹم سے استفادہ کررہا ہے۔
وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور کےدعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں اور اسے صوبائی وزیر کی خام خیالی قرار دیا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ میں نے اپنی تمام زندگی آئی ٹی کے شعبے میں گزاری ہے، صوبائی وزیر کے اس دعوے پر آئی ٹی کے شعبہ کو خیر باد کہنے کو دل چاہ رہا ہے۔