Mar 26, 2021 07:00 pm
views : 200
Location : Domestic Place
Islamabad- Nadeem Babar has been asked by PM Imran Khan to step down amid probe into petrol crisis, Asad Umar
اسلام آباد، پٹرولیم بحران پر معاون خصوصی ندیم بابر اور سیکریٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹادیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پچھلےسال جون میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوا جس کی ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، اب ایف آئی اے کو فرانزک تحقیقات کا مینڈیٹ اور نوے دن دیے جا رہے ہیں، ایف آئی اے کی رپورٹ پرایک کمیٹی بنائی جائےگی جووزیراعظم کوسفارشات دےگی، پتہ لگایا جائے گا کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ؟ اور کس نے کی؟ جو سیلز بتائی گئی وہ واقعی اتنی ہی ہوئیں یا ان میں فرق تھا، یہ کمزوریاں ہوئیں تو ثبوت کے ساتھ کورٹ کے اندر کیس کیا جا سکے اور سزا دلوائی جا سکے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ جو ذمہ داری اداروں کو دی گئی تھی وہ پوری نہ کر پائے، ہم نے دیکھنا ہے کہ آخر کیوں ادارے پرفارم نہیں کر پائے؟ کیا ان میں کرپشن تھی؟ عمر ایوب پالیسی سطح کے معاملات دیکھتے ہیں لہذا ان کا اس تعلق نہیں ہے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ ندیم بابر اور سیکرٹری پیٹرولیم کو صرف تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، ندیم بابر کو اس لیے مستعفی ہونے کا کہا گیا تاکہ انکوائری شفاف ہوسکے، اگر ندیم بابر اور سیکریٹری پیٹرولیم کو استعفی دینے کا کہا ہےتو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے خلاف انکوائری ہو گی، اس کا مقصد ہے کہ انکوائری کے وقت کسی بھی طرح کا اثرورسوخ نہ ہو۔