اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان نے ملکی اہم شخصیات کے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے رکوادی
پاکستان کی اہم ترین شخصیات کو اسلحہ لائسنس کے اجراء سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرنے سے منع کردیا ہے۔
وزارت داخلہ کو پندرہ روز میں آرمزآرڈیننس رولز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رولز منظوری کے بعد وزارت داخلہ سیاسی، سول و عسکری شخصیات کو اسلحہ لائسنس جاری کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک سال گزرنے کے باوجود اسلحہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ تک نئی اسلحہ پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی۔