Mar 27, 2021 05:48 pm
views : 189
Location : Domestic Place
Karachi- SG has decided to close shrines and dargahs due to rising cases of corona cases
کراچی، کورونا کے کیسز کی شرح بڑھنے پر سندھ حکومت نے مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر اوقات کہتے ہیں صوبے بھر کی درگاہیں 28 مارچ سے 8 اپریل تک بند رہیں گی
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا کہا گیا ہے۔
پاکستان بھر کو کورونا کیسز میں اضافے کی لہر اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ حکومت نے دوبارہ مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی جبکہ صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔