Mar 27, 2021 05:50 pm
views : 190
Location : Domestic Place
Lahore- Narrative of 'Ek Zardari sub pay bhari' is shameful, says Maryam Nawaz
لاہور،پیپلز پارٹی نے جدوجہد کو نقصان پہنچایا، مریم نواز کہتی ہیں پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، پی پی کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں اور دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلئے بیانیےکو روند رہے ہیں، افسوس ہے کہ پیپلزپارٹی نے چھوٹے سے عہدے کیلئے جدوجہد کو نقصان پہنچایا، اسی چھوٹے سے فائدے اور عہدے کیلئے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کون جدوجہد کررہاہے قوم دیکھ رہی ہے، آپ کو یہ تسلیم کرناچاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا، آپ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، چھوٹے سے عہدے کیلئے اصولوں کی قربانی دی گئی ہے، اصولوں پر چلنا اور قائم رہنا بڑی بات ہوتی ہے، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر، کبھی یہ نہیں ہوسکتا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے (ن) لیگ، مولانافضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگرجماعتیں ہی کافی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےکہا تھا (ن) لیگ اور پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کر کے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، نوازشریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں، ہم آئین کیلئے جدوجہد کرنے والے ہیں۔