Mar 28, 2021 04:54 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Islamabad- Royal Saudi Air Force aircrafts arrive in Pakistan for Air Excellence exercise
سعودی فضائیہ کے دستے کی فوجی مشقوں کے لیے پاکستان آمد
سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ایسز میٹ 1-2021 میں شرکت کے لیے سنیچر کو پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا ہے۔
پاک فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ کثیر الملکی عسکری مشقوں میں حصہ لیں گی۔
پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مشقوں کا بنیادی مقصد شرکا کے انفرادی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی یہ اس سال کی پہلی مشقیں ہیں۔ اسی لیے انہیں 2021-1 کا نام دیا گیا ہے۔
رواں سال میں سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکہ مشقیں بھی متوقع ہیں۔