Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 28, 2021 05:24 pm views : 211

Location : NCOC

Islamabad- NCOC orders complete ban on wedding ceremonies across the country
  • Urdu

تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے دوران 5 اپریل سے ملک بھر میں تمام اِن ڈور، آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کاخصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔
این سی او سی کے اجلاس کے دوران کورونا وبا کی تیسری لہر، کورونا وائرس کنٹرول  کرنے کے اقدامات، اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے، کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شادی کی تقاریب، سوشل، کلچرل، سیاسی، جلوسوں سمیت تمام تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی، تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق این سی او سی صوبوں کو کورونا وائرس پھیلاؤ کے ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گی، کورونا وائرس پھیلاؤ کے علاقوں میں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے اس سے پہلے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی لگا سکتے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی،  تمام زمینی، فضائی اور ریلوے کا ڈیٹا دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، صوبے این سی او سی کی طرف سے دیے گئے ویکسینیشن کا ٹارگٹ بر وقت پورا کریں۔
اعلامیے کے مطابق  بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے آپشن کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
ایس سی او سی کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین سے متلعق بتایا کہ زیادہ انحصار چین اور دیگر ملکوں پر ہے جبکہ چین سے 10 لاکھ 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل کھیپ منگل تک آجائے گی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی ادارے سے کوویکس ایسٹرازینیکا ویکسین ملنے میں مزید تاخیر ہوئی ہے، کوویکس کے ذریعے پاکستان کو مارچ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 28 لاکھ خوراک ملنا تھیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved