Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 28, 2021 08:19 pm views : 216

Location : PM Office

Islamabad- PM Imran Khan appeals to people to avoid gatherings amid third coronavirus wave
  • Urdu

 کرونا کی تیسری لہر خطرناک، اسپتالوں‌ میں‌ گنجائش ختم، ملک بند نہیں‌ کرسکتے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تیسری لہر بہت خطرناک ہے کیونکہ اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی، ملک بند نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم عمران خان نے کروناسے متعلق قوم کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں نےکرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ایک سال احتیاط کی اور کسی نجی تقریب میں شرکت نہیں کی مگر سینیٹ الیکشن کے دوران احتیاط نہیں کرسکا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی تیسری لہربہت خطرناک ہے، ہم اپنا ملک بند نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں البتہ ماسک  پہننے سے کافی حد تک کرونا سے بچاؤ ممکن ہے لہذا احتیاط کریں‘۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ملک میں کرونا کی تیسری لہر برطانیہ سےآئی ہے کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ برطانیہ سے لاہور آئے، اب صورت حال یہ ہے کہ ملک کے تمام اسپتال بھر چکے ہیں، لہذا سب احتیاط کریں اگر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو صورت حال مزید خراب ہوجائے گی‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اب تو دنیا میں کرونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے، عوام خود ہی کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں، ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں‘۔
کرونا کی ہولناکی بیان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس سینے میں داخل ہوجائے تو صورت حال خطرناک ہوجاتی ہے، اللہ نے مجھ پر اور اہلیہ پر خاص کرم کیا ہے‘۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’کرونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے، لاہور کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں‘۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved