Mar 29, 2021 01:54 pm
views : 197
Location : different Areas
Meteorological Department has forecast extreme heat in Karachi for the next two days
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی کردی، پارہ چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات
موسم کا حال بتانے والوں نے منگل اوربدھ کے روز شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، اور اس کے باعث منگل اوربدھ کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دو روز میں صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔