Mar 29, 2021 03:33 pm
views : 194
Location : Domestic Place
Lahore- Punjab tightens restrictions as coronavirus cases spike
لاہور، پنجاب حکومت نے شادی کی تقریبات پر پابندی، پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان کردیا
کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر پنجاب بھر میں یکم اپریل سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے کی توثیق کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کے اجلاس نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی، جس کے بعد صوبے بھر میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔
فیصلوں کے مطابق پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ صوبے میں مذہبی، سیاسی، سماجی، اور ثقافتی اجتماعات اور ہر طرح کی کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، ماسک پر سختی سے پابندی ہوگی،اور ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کیا جائے گا، جب کہ ماسک نہ پہننے والے ڈرائیور کی گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی، صوبے میں مارکیٹس کا ٹائم 6 بجے تک کا ہوگا، جب کہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کے تیسری لہر میں پھیلاؤ کی شرح 14 فیصد ہوچکی ہے، ار لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسزکی شرح 21 فیصد ہے، دیگر اضلاع میں بھی کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث صحت کے نظام پر شدید دباوَ ہے۔