Mar 29, 2021 04:00 pm
views : 195
Location : Domestic Place
Islamabad- I do not allow interference in my ministry, says Shaikh Rasheed
اسلام آباد، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہوگئے، شیخ رشید کہتے ہیں میں اپنی وزارت میں دخل اندازی نہیں کرنے دیتا اور نہ ہی کسی کی وزارت میں دخل اندازی کرتا ہوں
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائداعظم پوٹریٹ کی تعمیر نو کی گئی، قائد اعظم یاد گاری پورٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ60 دن کے اندر اندر قائد اعظم کی آرکائیو بنائیں گے، اسلام آباد کے ہرپارک کو پندرہ روزکےبعد رینویٹ کریں گے، شہر کو باغوں اور پارکوں کا شہر بنائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے، یہ سارے عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس ہو گئے، پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے، اپوزیشن کو کہتے ہیں اب آپ لوگوں سے عمران خان نہیں جانے والا، اسمبلیوں میں آئیں ریفارمزپر بات کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی اسکینڈلز کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں اور لاک ڈاون پر این سی او سی کام کررہا ہے، میرا ان سے کوئی کام نہیں، میں اپنی وزارت میں دخل اندازی نہیں کرنے دیتا اور نہ ہی کسی کی وزارت میں دخل اندازی کرتا ہوں۔