Mar 29, 2021 04:26 pm
views : 223
Location : different Areas
Islamabad, Shab-e-Barat celebrated with devotion and respect across the country
اسلام آباد، ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،کورونا وائرس کے سبب فرزندانِ اسلام نے گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا انعقاد کیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے سبب اس بابرکت شب میں گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں فرزندانِ اسلام نے گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا انعقاد کیا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں مکمل اور اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ یا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب برات کے سلسلے میں ملک بھرکی بیشتر بڑی بڑی مساجد میں ہر سال کی طرح ہونےوالی محافل اورذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہیں کی گئیں۔
خصوصی دعاؤں میں کورونا کی وبا اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم و کرم اور پناہ طلب کی گئی۔ شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا گیا۔
کورونا وائرس کے پیشِ نظر علما کرام کی جانب سے بھی عوام سے گھروں میں ہی نوافل کی ادائیگی، قرآن پاک کی تلاوت ،ذکر اذکار اور نفلی روزہ رکھنے کی اپیل کی گئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔