Mar 30, 2021 01:05 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Govt appoints Hammad Azhar as Finance Minister, Tabish Gohar as SAPM on Petroleum
اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان ایکشن میں آگئے، وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی، حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر اور تابش گوہر کو معاون خصوصی پٹرولیم لگا دیا گیا
وزیر اعظم عمران خان کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کے خلاف سرگرم ہوگئے اور وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی جس کے بعد حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر اور تابش گوہر کو معاون خصوصی پٹرولیم لگا دیا گیا۔
وفاقی کابینہ ڈویژن نے حفیظ شیخ کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔
اطلاعات آرہی ہیں کہ تبدیلی سرکار میں تبدیلیوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں ہے کیونکہ شبلی فراز پٹرولیم، فواد چودھری کو اطلاعات کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا گیا جبکہ قلمدان حماد اظہر کو تفویض کیا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2020ء کو وزیراعظم نے بھی وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سال سے بھی کم مدت کے دوران وفاقی کابینہ میں تیسری مرتبہ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ میں رواں برس اپریل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا کر اقتصادی امور، حماد اظہر کو اقتصادی امور کی جگہ وزارت صنعت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو وزارت غذائی تحفظ دی گئی تھی۔