Mar 30, 2021 01:46 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan is fighting Corona for charity, says Shahid Khaqan
اسلام
آباد،بدنصیبی سے نیب ایک آمر نے بنایا جو اب تک قائم ہے جبکہ نیب کا کام
سیاستدانوں کو کنٹرول کرنا ہے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پاکستان خیرات لے
کر کورونا کا مقابلہ کررہا ہے
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا
ہے کہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی تو ہمیں معلوم ہوا وزیر خزانہ نالائق تھا،
این سی او سی ناکام ہو چکا کیونکہ انہیں پتا ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے
ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کا اسکینڈل
آیا اور فائلیں غائب ہوگئیں، نیب عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور لوگوں کو
دکھائیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ این سی او سی کے 16 نکات میں
ایک جگہ بھی ویکسین کاذکرنہیں ،ویکسین کا ذکر اس لیے نہیں کیونکہ کرپشن
ویکسین میں ہو رہی ہے ، پاکستان واحد ملک ہے جس نے کورونا وائرس کا ایک بھی
ٹیکہ نہیں خریدا ، پاکستان خیرات لے کر کورونا کا مقابلہ کر رہاہے، ملک
میں لوگوں کوویکسین میسرنہیں،لیکن وہ کون ہیں جنہیں ویکسین لگ رہی ہے۔
سابق
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سنجیدہ معاملہ
ہے اور سال ہوگیا لیکن پاکستان کورونا وائرس پر قابو نہ پا سکا، ایک سال
قبل جو اموات کی شرح تھی آج پاکستان میں اس سے زیادہ ہے، دیگر ممالک کی
پالیسی میں پہلا نکتہ ہی ماسک پہننے کا ہے اور پاکستان میں ماسک پہننا 13
واں نکتہ ہے۔