Mar 30, 2021 03:30 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government has decided to buy 5 million Corona vaccines
کراچی، وفاقی حکومت سے جواب آنے کے بعد سندھ حکومت نے پچاس لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا، اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کی ویکسین کی خریداری کیلئے پانچ سو ملین روپے مختص کردیئے گئے
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذراپیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے چینی ویکسین کین سائینوکی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور چین سے یہ سنگل ڈوزویکسین براہ راست لی جائےگی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ ویکسین کی خڑیداری کیلئے صوبائی حکومت نے پانچ سو ملین روپے رکھے ہیں، اس کے علاوہ اکتیس مارچ کو مزید بیس ہزار کرونا ویکسین سندھ کو ملیں گی جبکہ دو تین دن میں دس لاکھ ویکسینز وفاقی حکومت کو ملیں گی جن میں سے وفاق دو لاکھ ویکسین سندھ کو دے گا۔
نیوز کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت نے اعلان کیا کہ چار اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شہادت کےموقع پر پنجاب میں کیا جانے والے جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کو پنجاب میں کرونا صورتحال سے آگاہ کیا تھا ، میں بلاول بھٹو کی مشکور ہوں کہ انہوں نےجلسہ ملتوی کیا۔
ڈاکٹر عذراپیچوہو نے پنجاب کی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے باعث ایک ہفتے میں پنجاب میں ستائیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک سندھ میں برطانیہ سے آنیوالی کرونا کی نئہ قسم نہیں پھیلی کیونکہ سندھ حکومت نے برطانیہ سے آنیوالے چند کیسز کو شروع میں ہی آئیسولیٹ کردیا تھا، ابھی بھی برطانیہ سے آنے والے لوگوں کو مانیٹر کیاجارہا ہے اس کے باوجود عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز کاخیال رکھیں، اگر سندھ میں کرونا کی تیسری لہر آئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔