اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی پر کمیٹی تشکیل دیدی، اٹارنی جنرل کہتے ہیں سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجواتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے، سوشل میڈیا رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی میں ملیکہ بخاری، سینیٹر علی ظفر، سیکرٹری وزارت آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے شامل ہیں۔ کمیٹی تیس روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔