Mar 30, 2021 04:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- PDM can't spoil anything, says Shaikh Rasheed
اسلام آباد، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد نظر نہیں آ رہی، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کے خلاف تحریک عدم اعتماد نظر نہیں آ رہی، وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی، یہ صرف کمپنی کی مشہوری میں مصروف تھے، جمعرات کو کابینہ اجلاس میں تبدیلیوں کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے بہتر ہمسائے کی صورت میں رہیں، کشمیر ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لوگ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کوئی تفتان بارڈر نہیں، دونوں شہروں کی پولیس ایک دوسرے سے تعاون کرے، اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس جوائنٹ آپریشن کرے۔