اسلام
آباد، وزیراعظم نے گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی،
عمران خان کہتے ہیں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے
کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئینگے
وزیر
اعظم عمران خان نے کورونا وباء سے صحتیاب ہونے کے بعد عملی طور پر سرکاری
امور انجام دینا شروع کردیئے۔ اس موقع پر وزیرا عظم عمران خان نے گلگت
بلتستان کیلئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی بھی منظوری دیدی ہے۔
قبل ازیں
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے ایک
اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ
خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن
ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین
پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔
وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں
جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل
اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔
وزیر اعظم
کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں
شامل ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار
لانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔