Mar 31, 2021 01:21 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 78 Pakistanis, infects 4,757 in one day
کراچی،
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرناک وار تھم نہ سکے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں
کے دوران مزید اٹہتر افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہی دن میں مزید چار ہزار
سات سو ستاون نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار سات سو ستاون نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں دو لاکھ بیس ہزار تین سو بانوے، سندھ میں دو لاکھ پینسٹھ ہزار
چار سو تیتنتالیس، خیبر پختونخوا میں ستاسی ہزار پچپن، بلوچستان میں انیس
ہزار پانچ سو ستاون، گلگت بلتستان میں پانچ ہزار چوبیس، اسلام آباد میں
ستاون ہزار آٹھ سو تینتیس جبکہ آزاد کشمیر میں بارہ ہزار چھ سو تریسٹھ کیسز
رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ انیس لاکھ تین ہزار تین سو
انتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتالیس ہزار
نو سو پینسٹھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چھ لاکھ تین ہزار ایک سو چھبیس مریض
صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ تین ہزار ایک سو ستانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
میں کورونا سے ایک دن میں اٹہتر افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے
مرنے والوں کی تعداد چودہ ہزار چار سو چونتیس ہوگئی۔ پنجاب میں چھ ہزار تین
سو پینسٹھ، سندھ میں چار ہزار چار سو ستانوے، خیبر پختونخوا میں دو ہزار
تین سو بیالیس، اسلام آباد میں پانچ سو اڑسٹھ، بلوچستان میں دو سو سات،
گلگت بلتستان میں ایک سو تین اور آزاد کشمیر میں تین سو باون مریض جان سے
ہاتھ دھو بیٹھے۔