Mar 31, 2021 01:23 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Lahore- FIA files Case against Jahangir Tareen, Ali Tareen and their families for embezzling billions of rupees
لاہور،
ایف آئی اے نے اربوں روپے کے غبن پر جہانگیر ترین، علی ترین اور اہل خانہ
کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے جہانگیرترین
نےپلپ کمپنی میں اربوں روپےکےغیرقانونی شیئرمنتقل کرکے منی لانڈرنگ کی
پاکستان
تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئی۔وفاقی تحقیقاتی
ادارے(ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین،
ان کے بیٹے علی ترین، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔
ایف
آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند
فیکٹری فاروقی پلپ کمپنی کے اکاؤنٹ میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب
منتقل کئے، بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے
اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔
اس طرح بند فیکٹری میں پیسے لگا کر تین ارب سے
زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے
ڈالر خریدے اور رقم بیرون ملک منتقل کی۔
جہانگیر ترین کا داماد گودے کے درخت سے کاغذ بناتا تھا۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شیئر ہولڈرز ہیں۔
ایف
آئی اے نے جہانگیر ترین کے دست راست سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم کے خلاف
بھی مقدمہ درج کرلیا۔ رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگیر ترین کی
کمپنی میں کام کر رہا ہے اور گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا۔