Mar 31, 2021 01:24 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Lahore- Sharif family's personal physician returns from London to examine Maryam Nawaz
لاہور، نواز شریف کے ذاتی معالج مریم نواز کے علاج کیلئے لاہور پہنچ گئے، ڈاکٹر عدنان خان شریف خاندان کے ذاتی معالج بھی ہیں
سابق
وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال
کیلئے شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن سے لاہور پہنچ
گئے ہیں۔
ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان کی
ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، ان رپورٹس کی روشنی میں ہی
مریم نواز کے آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔
گزشتہ چند روز سے
مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں
معطل کررکھی ہیں۔ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کرونا کا
ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی،مریم نواز کو تھائی
رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے، ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن
بھی تجویز کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عدنان خان نواز شریف کے ذاتی
معالج بھی ہیں، ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز
شریف کو آگاہ کریں گے۔