Mar 31, 2021 01:26 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Meteorological Department issued the first heatwave alert for Karachi of the year
کراچی، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سال کا پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے دن میں گرمی کی شدت انتالیس سے اکتالیس ڈگری سینٹی رہنے کی توقع ہے
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی کیلئے پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دن میں گرمی کی شدت انتالیس سے اکتالیس ڈگری سینٹی رہنے کی توقع ہے، گرمی کی شدت تین اپریل ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سمندری ہوائیں منقطع ہیں جبکہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں شہر میں داخل ہورہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ شہری گرمی سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں، دن گیارہ سے چار بجے تک احتیاط کریں اور اس دوران سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
علاوہ ازیں کراچی کی فضا پھر مضر صحت ہوگئیں اور ڈیڑھ ماہ بعد فضائیں آلودہ ریکارڈ ہوئیں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر رہا، آلودہ ذرات کی مقدار ایک سو تریسٹھ پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
فضاؤں میں آلودگی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی ہواؤں کا اثرانداز ہونا ہے۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں کھٹمنڈو پہلے،چینگمائی تھائی لینڈ دوسرے جبکہ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔