Mar 31, 2021 01:53 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- PML-N and JUI refuse to accept Yousuf Raza Gilani as Leader of Opposition
اسلام آباد، یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہیں ماننے گے، (ن) لیگ اور جے یو آئی متفق ہوگئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کو بطور قائد حزب اختلاف ماننے سے انکار کردیا ہے۔
اس حوالے سے لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنماء اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفت وشنید کے دوران کہا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔
اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔