Mar 31, 2021 02:31 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Lahore- Government of Pakistan don't intend to close mosques in Ramadan, Molana Tahir Ashrafi
لاہور، رمضان المبارک میں تراویح بھی ہوں گی، مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں حکومت مساجد بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومت مساجد کو بند کرنے کا بالکل بھی ارادی نہیں رکھتی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مساجد کو کھلا رکھا جائے گا جبکہ رمضان میں تراویح بھی باقاعدہ ہوں گی۔
نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مصروف ہے۔ علما نے فتویٰ دیا ہے کورونا ویکسین لگوائی جائے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، جس نےایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتا، خطےمیں امن نہیں ہوگا۔
مولانا طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔