راولپنڈی،
سپہ سالار سے غیرملکی سفیروں، کینڈین ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی
سلامتی اور یورپی یونین وکینیڈا کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ
خیال کیا گیا
چیف آف
آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر مسز انڈرولا
کامینارا، کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلمور اور ڈنمارک کی سفیر لیز روزن
ہولم نے ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر
کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،
علاقائی سلامتی اور یورپی یونین و کینیڈا کیساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر
بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان
یورپی یونین کے ممالک اور کینیڈا کیساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے
اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ سود مند روابط کو
فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔
معزز مہمانوں نے علاقائی سلامتی خصوصا ً
افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔ تمام شرکا نے ہر سطح پر
سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ادھر
آرمی چیف کاراولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کادورہ،آئی ایس پی آر کے مطابق
آرمی چیف کولاجسٹک تنصیبات میں سہولتیں بہتربنانے پربریفنگ دی ،چیف لاجسٹک
سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے استقبال کیا۔