Mar 31, 2021 03:30 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan decides to import sugar and cotton from India
اسلام آباد، ڈیڑھ برس بعد ہندوستان سے تجارتی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھی بھارت سے چینی درآمد کرنے اجازت دی۔
بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی جو کہ تیس جون دوہزار اکیس تک درآمد کی جا سکے گی، اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔
فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن سمیت دیگر وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا، ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے۔