Apr 01, 2021 04:22 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet shuts down plans to import cotton, sugar from India
اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس کی درآمد کی تجویز مسترد کردی، اراکین کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پڑوسی ملک بھارت سے کپاس درآمد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس کے دوران بھارت سے کاٹن منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے کاٹن درآمد کرنے سمیت بھارت کے ساتھ انیس ماہ سے بند تجارت کھولنے کی تجویز مسترد کر دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز پاک بھارت تجارت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت سے چینی، کپاس اور دھاگا درآمد کرنے کی تجویز دی تھی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے اور ملکی سیاسی، اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کورونا وبا اور ویکسی نیشن کے عمل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی۔ الیکڑانک ووٹنگ مشین استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس پر بھی بریفنگ دی گئی۔
کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اراکین کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے جو مسائل ہیں ایسے میں بھارت سے یہ چیزیں منگوانا کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوگی۔